Friday, April 26, 2024

سوات کے میجک ماؤنٹین پر اسنو میراتھن ریس کا انعقاد

سوات کے میجک ماؤنٹین پر اسنو میراتھن ریس کا انعقاد
March 8, 2020
 سوات (92 نیوز) ملکی تاریخی میں پہلی بار خیبرپختونخوا کی حسین وادی سوات کے میجک ماؤنٹین پر اسنو میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا۔ ریس میں ملک بھر سے 115 اتھلیٹس نے حصہ لیا ۔ کھلاڑیوں کے مابین 5،10 اور 21 کلومیٹر ریس کی تین کیٹیگریز میں مقابلے ہوئے۔ 21 کلومیٹر ریس کیٹیگری میں سہیل عامر نے پہلی، ابرار حسین نے دوسری اور فدا محمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 10 کلومیٹر کے مقابلوں میں محب اللہ نے پہلی، عالم زیب نے دوسری اور فرزند علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ 5 کلومیٹر کے مقابلوں میں محمد رحیم پہلے نمبر پر رہے ، احسان خورشید اور جواد بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ ان مقابلوں میں پنجاب، اسلام آباد کے کھلاڑیوں سمیت غیرملکی خاتون کھلاڑی نے بھی شرکت کی۔ میراتھن ریس کے اختتام پر پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات اور میڈلز تقسیم کئے گئے۔