Friday, April 26, 2024

سوات کی وادی گبین جبہ ، قدرتی حسن سے مالا مال

سوات کی وادی گبین جبہ ، قدرتی حسن سے مالا مال
September 23, 2018
سوات ( 92نیوز) حسین اور سر سبز وادیوں کی سرزمین سوات کا ایک خوبصورت مقام  وادی گبین جبہ ہے ،جو قدرتی حسن سے مالامال اور دلفریب نظاروں سے بھرپور قدرت کا انمول شاہکار ہے ۔ حسن کی وادی سوات خوب صورت اور دلکش مناظر سے بھرپور ہے، جہاں بھی نظر جاتی ہے  ہر نظارہ دل کو چھو لینے والا ہی ملتا ہے،سوات کی مشہور وادی گبین جبہ  قدرتی حسن سے مالا مال ہے ، یہ وادی گرمی سے ستائے  ہوئے لوگوں کے لئے  کسی جنت  سے کم نہیں ۔ خوبصورت اور ٹھنڈے موسم سے لطف اندوز ہونے سیاح یہاں کا رخ کرتے ہیں پہاڑوں کے دامن  میں خیمے لگا کرچٹ پٹے کھانوں کے ساتھ ساتھ خوب گپ شپ بھی کی جاتی ہے۔ گھنے جنگلات اور ٹھنڈے پانی کے چشمے یہاں کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتے ہیں ،گبین جبہ سوات کے شہر مینگورہ سے 60 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے ، جو سطح سمند ر سے 16ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔ گبین جبہ کی خوبصورتی دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ جاتا ہے لیکن یہاں کی ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اس کی خوبصورتی پر اثر انداز ہوتی ہے جو کہ انتظامیہ کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔