Sunday, May 12, 2024

سوات کی وادی علی داد قدرتی نظاروں کی دولت سے مالا مال

سوات کی وادی علی داد قدرتی نظاروں کی دولت سے مالا مال
July 8, 2020

سوات ( 92 نیوز) آبشاروں،دریاؤں،خوبصورت پہاڑوں اور بہتی جھرنوں کی سرزمین سوات کے سیاحتی مقامات کالام،مالم جبہ، مرغزار اور دیگرعلاقے تو سیاحوں کی توجہ کا مرکزبنے رہتے ہیں مگرسوات میں ایک خوبصورت وادی علی داد بھی ہے جہاں سیاح توموجود نہیں مگریہاں کے قدرتی نظارے اچھے دنوں کی خوشخبری ضرور دے رہے ہیں۔

سوات کی جنت نظیر وادی میں ایسے مقامات بھی ہیں جو سیاحوں کی نظروں سے اوجھل ہیں، کورونا کے باعث سیاحت کی صنعت تقریباً بند ہو چکی ہے، ایسے میں وادی علی داد جیسے مقامات بھی ویران ہو گئے ہیں تاہم یہاں کے گھنگناتے آبشار اور  بہتی ندیاں بہتر کل کی امید لئے گرمی کے اس موسم میں بھی ٹھنڈک کا پیغام دے رہی ہیں۔

سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سے صرف 30 کلومیٹر کے فاصلے پر بریکوٹ میں واقع یہ وادی اگرچہ ان دنوں سنسان ہے مگر یہاں کے گھنے جنگلات کا سایہ اور صاف و شفاف پانی کے نظارے اچھے دنوں کی نوید سنا رہے ہیں۔

حکومت کے لئے یہ ایک بہترین موقع ہے کہ سیاحوں کی آمد سے قبل یہاں تک پہنچنے والی سڑک کی حالت کو بہتر بنائے تاکہ آنے والے دنوں میں سیاحوں کو اس قدرتی جنت سے لطف اندوز ہونے کا موقع میسر آ سکے۔