Saturday, May 11, 2024

سوات کی سیر کو جانیوالے طلبا کی وین حادثہ کا شکار، 3 جاں بحق، 27 زخمی

سوات کی سیر کو جانیوالے طلبا کی وین حادثہ کا شکار، 3 جاں بحق، 27 زخمی
November 13, 2021 ویب ڈیسک

سوات (92 نیوز) سوات کی سیر کو جانے والے طلبا کی وین حادثہ کا شکار ہوگئی، 3 جاں بحق جبکہ 27 زخمی ہو گئے۔

خوشیوں کے گیت غم کے نوحوں میں ڈھل گئے، سوات کی سیر کو جانے والے طلبا کی وین گبین جبہ میں حادثہ کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 3 جاں بحق جبکہ 27 زخمی ہو گئے۔

لاشیں اور زخمیوں کو مٹہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔