Friday, May 17, 2024

سوات کی حدیقہ بشیر اقوام متحدہ کے پروگرام برائے پائیدار ترقی کے اہداف کیلئے یوتھ لیڈرمنتخب

سوات کی حدیقہ بشیر اقوام متحدہ کے پروگرام برائے پائیدار ترقی کے اہداف کیلئے یوتھ لیڈرمنتخب
September 23, 2020

سوات ( 92 نیوز) وادی سوات  کی 18 سالہ حدیقہ بشیراقوام متحدہ کے پروگرام  برائے پائیدارترقی کے اہداف کیلئے یوتھ لیڈرمنتخب ہوگئیں۔ حدیقہ بشیر کا ایک سو بہتر ممالک کے سات ہزارامیدواروں میں سےمنتخب ہونا نا صرف سوات بلکہ پاکستان کیلئے بھی اعزاز ہے۔

سوات  کے علاقہ سیدوشریف سے تعلق رکھنے والی 18 سال کی حدیقہ بشیر،، اقوام متحدہ کے پروگرام برائے پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے کیلئے منتخب سترہ منتخب یوتھ لیڈرز میں سے ایک ہیں۔ پاکستان سے پہلی بار حدیقہ کا انتخاب نہ صرف سوات بلکہ پاکستان کےلئے بھی اعزاز ہے۔

اقوامی متحدہ کے اس پروگرام کیلئے 172 ممالک سے سات ہزار امیدواروں سامنے آئے تھے جن میں سے صرف 17 افراد کو یوتھ لیڈر منتخب کیا گیا ۔

حدیقہ بشیر پہلے دوسال کی کلاس کیلئے یوتھ لیڈر منتخب ہوئی ہیں جس میں غربت کے خاتمے، معیاری تعلیم، خواتین کا معاشی استحکام اورصنفی مساوات کے اہداف کو حا صل کرنے کے لئے کام کریں گی۔ تاہم دو سال بعد  بھی وہ 2030 تک اس پروگرام میں شامل ہوں گی ۔