Sunday, May 12, 2024

سوات کی 9 سالہ عائشہ ایاز تائیکوانڈو کی بین الاقوامی چیمپئن بن گئی

سوات کی 9 سالہ عائشہ ایاز تائیکوانڈو کی بین الاقوامی چیمپئن بن گئی
February 2, 2020
 سوات (92 نیوز) سوات کی 9 سالہ عائشہ ایاز تائیکوانڈو کی بین الاقوامی چمپئن بن گئی۔ سوات سے تعلق رکھنے والی 9 سالہ بچی عائشہ ایاز نے فجیرہ متحدہ عرب امارات میں منعقدہ ورلڈ تائیکوانڈو چپمین شب میں سونے کا تمغہ جیت کر ملک کا نام فخر سے بلند کر دیا۔ عائشہ ایاز چمپین شپ میں گولڈ میڈل جیت کر تائیکوانڈو کی بین الاقوامی چمپین بن گئی۔ عائشہ ایاز نے پہلے مقابلے میں دبئی کی کھلاڑی، دوسرے مقابلے میں کرغزستان جبکہ تیسرے مقابلے میں برطانیہ کی کھلاڑی کو شکست دی۔