Friday, April 26, 2024

  سوات کا سب سے بڑا اسپتال سیدو شریف ایکسرے مشین سے بھی محروم

   سوات کا سب سے بڑا اسپتال سیدو شریف ایکسرے مشین سے بھی محروم
October 27, 2015
سوات(92نیوز)سوات کے سب سے بڑے اسپتال سیدو شریف میں ایکسرے کی ایک بھی مشین نہیں لیکن صوبائی وزیر صحت کی معلومات کی نازک حالت دیکھئے  کہ کہنے لگے کہ اسپتال میں ایک نہیں چھ، چھ ایکسرے مشینیں  ہیں،سارا قصور متاثرین کا ہے جو اپنی باری کا انتظار کرنےکی بجائے اسپیشل ٹریٹمنٹ چاہتے ہیں ان کی اس بات پر نائنٹی ٹونیوزنے بھی ان کی اسپیشل ٹریٹمنٹ کی۔ تفصیلات کےمطابق زلزلہ متاثرین کی عیادت کے نام پر حاضری لگوانے سیدوشریف شہرام ترکئی تو جا پہنچے  مگر انہیں درپیش مشکلات کا اندازا تک نہ  لگاسکے جب  نائنٹی ٹو نیوز نے حقائق بتائے تو برا مان کر میڈیا پر ہی برس پڑے۔ سوات کے سب سے بڑے سیدو شریف اسپتال میں ایکسرے کی ایک بھی مشین نہیں مگر صوبائی وزیر بضد رہے کہ یہاں چھ ،چھ مشینیں ہیں یہی نہیں موصوف نے مسائل کی اصل  وجہ متاثرین کو قرار دیتے ہوئے یہ تک کہہ دیا کہ سارا قصور انہی کا   ہے جو اپنی باری کا انتظار نہیں کرتے۔ اس انوکھی ہمدردی پر زلزلہ متاثرین حیران رہ گئے اور سب اچھا کے دعوؤں کی نفی کرتے ہوئے اپنے مسائل دہرائے۔ متاثرین کی بات پر یقین نہ آٰیا تو شہرام ترکئی نے اسپتال انتظامیہ سے تصدیق چاہی جواب توقع کے خلاف آیا تو اپنا بیان ہی بدل دیا اور بولے ایکسرے مشین نہیں تو ڈیمانڈ کرنی چاہئے تھی نا۔ عوامی نمائندوں  کی حقائق سے بے خبری کا یہ عالم ہے تو دورے کرنے بیان دینے اوروزارت رکھنے کا کیا فائدہ ایسی وزارت کا کیا فائدہ جس کی وجہ سے محکمہ صحت ہی وینٹی لیٹرپر ہواورمریضوں کا غلط آپریشن کردیا جائے۔