Thursday, April 25, 2024

سوات : پولیس موبائل پر فائرنگ میں ایک اہلکار جاں بحق 2زخمی

سوات : پولیس موبائل پر فائرنگ میں ایک اہلکار جاں بحق 2زخمی
May 24, 2016
سوات (92نیوز)سوات کے علاقے منگلور میں ایک بار پھر پولیس موبائل پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ہے جس میں ایک اہلکار شہید جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی  میں پولیس کی موبائلیں اور ٹریفک اہلکار جہاں دہشتگردی کا شکار ہیں وہاں سوات میں بھی آج پولیس موبائل نامعلوم افراد کی فائرنگ کا شکار ہوگئی ہے ۔ موبائل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق جبکہ دو اہلکار زخمی ہوگئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق حملہ آور فرار ہوگئے ہیں جبکہ دو نوں اہلکاروں کو سید و شریف اسپتال  میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے اہلکار فضل واحد کا تعلق اسپیشل پولیس سے  تھا ۔