Friday, April 19, 2024

سوات میں کورونا سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات تسلی بخش، محمود خان

سوات میں کورونا سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات تسلی بخش، محمود خان
April 16, 2020

سوات ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سوات میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات تسلی بخش ہیں ،  ہم کسی کو بیروزگار نہیں کرنا چاہتے ، یومیہ اجرت پر کام کرنیوالوں کی مشکلات کا احساس ہے ۔

وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ  نیشنل کوآرڈینیٹس کمیٹی کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پرعملدرآمد کل سے شروع ہو جائے گا ، سوات میں پبلک ہیلتھ لیبارٹری نے باقاعدہ کام شروع کردیا ہے، لیبارٹری کے قیام سے پورے مالاکنڈ کے لوگوں کو کورونا ٹیسٹنگ کی سہولت فراہم ہوگئی۔

محمود خان نے مزید کہا کہ اس وقت لیبارٹری میں روزانہ 40 ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں ، اگلے ایک ہفتے میں لیبارٹری میں ٹیسٹنگ کی استعداد کو 100 ٹیسٹ یومیہ تک بڑھایا جائے گا، جو لوگ احساس پروگرام سے رہ جائیں گے انہیں صوبائی زکوٰۃ فنڈز سے ریلیف دیں گے ۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ کوئی بھی مستحق خاندان امداد سے محروم نہیں رہے گا۔