Friday, April 19, 2024

سوات میں لال ٹماٹر کی نئی فصل تیار، مارکیٹ میں پہنچتے ہی قیمتوں میں نمایاں کمی کی توقع

سوات میں لال ٹماٹر کی نئی فصل تیار، مارکیٹ میں پہنچتے ہی قیمتوں میں نمایاں کمی کی توقع
November 23, 2019
 سوات (92 نیوز) ٹماٹر کا بحران جلد ختم ہونے کا امکان پیدا ہو گیا۔ سوات میں لال ٹماٹر کی نئی فصل تیار ہو گئی۔ مارکیٹ  میں پہنچتے ہی قیمتوں میں نمایاں کمی کی توقع ہے۔ ملک بھر میں ٹماٹر کا بحران آگیا اور ٹماٹر نایاب ہو گیا تو سوات نے بڑے پیمانے پر پورے ملک کو ٹماٹر کی سپلائی شروع کر دی۔ سوات کی زمین جہاں دیگر سبزیوں کے لئے زرخیز ہے وہیں یہ وہ علاقہ ہے جہاں سال میں دو بار ٹماٹر کی فصل پیدا ہوتی ہے۔ سوات میں 8 ہزار ایکڑ اراضی سے سالانہ 70 ہزار میٹرک ٹن ٹماٹر کی پیداوار حاصل ہوتی ہے ۔ ملک بھر میں جہاں ٹماٹر نایاب ہے سوات سے پورے ملک کو روزانہ تقریباً 5 ہزار میٹرک ٹن ٹماٹر کی سپلائی جاری ہے۔ زرعی ماہرین کے مطابق اگر حکومت سرپرستی کرے تو سوات میں ٹماٹر کی پیدوارکو مزید بڑھایا جا سکتا ہے اور بحران کی صورت میں ٹماٹر درآمد کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔