Friday, April 19, 2024

سوات میں فرنٹیر 4بائی 4کلب کے زیر اہتمام سنوجیپ ریلی

سوات میں فرنٹیر 4بائی 4کلب کے زیر اہتمام سنوجیپ ریلی
March 18, 2015
سوات(ویب ڈیسک)وادی سوات کا سیا حتی مقا م کلا م جہاں پر فر نٹیر 4بائی4کلب کے زیر اہتمام سنو جیپ ریلی کا انعقا د کیا گیا جس میں ملک بھر سے 25گاڑیوں نے حصہ لیا۔ کا لا م کے شا ہی گراونڈ میں ڈیڑھ سے دو فٹ تک بر ف پر گا ڑیوں کو دوڑا کر نو جوانو ں نے خوب مقا بلہ کیا ۔ اس مشکل مقا بلے میں پشاور سے تعلق رکھنے والے شا ہ نواز نے کا میا بی حا صل کی جبکہ دوسری اور تیسر ی پوزیشن امیر زیب اور اسد نے حا صل کی ۔ فرنٹیر 4بائی4 کلب کے ممبران کا کہنا تھایہ ایک مشکل کا م ہے ۔ لیکن ہماری کو شش ہے کہ بر ف با ری میں سیاحت ایک بار پھر بحال ہوجائے۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اس مقا بلے کیلئے چھ سو میٹر لمباٹریک تیا رکیا گیاتھا جس پر نوجوانوں نے گاڑیوں پر اپنے جوش دکھائے۔