Friday, April 19, 2024

سوات میں زلزلے کے جھٹکوں نے لوگوں کو خوفزدہ کر دیا

سوات میں زلزلے کے جھٹکوں نے لوگوں کو خوفزدہ کر دیا
November 1, 2015
سوات (92نیوز) سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3 اشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سوات اور اردگرد کے علاقوں میں 26 اکتوبر کے زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔ آج سوات سمیت گردونواح کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3 اشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑٰ سلسلہ تھا اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔