Saturday, April 20, 2024

سوات میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، 74 پولنگ سٹیشنز حساس ترین قرار، الیکشن کے دوران پینسٹھ سو سے زائد اہلکار ڈیوٹی دینگے

سوات میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، 74 پولنگ سٹیشنز حساس ترین قرار، الیکشن کے دوران پینسٹھ سو سے زائد اہلکار ڈیوٹی دینگے
May 29, 2015
سوات (نائنٹی ٹو نیوز) سوات میں بلدیاتی انتخابات کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ضلع بھر میں سات سو نو پولنگ سٹیشنز قائم کر دیئے گئے جبکہ انتخابی عمل کو کامیاب اور پرامن بنانے کے لئے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ مردوں کے لئے پولنگ بوتھ کی تعداد ایک ہزار آٹھ اور خواتین کے لئے سات سو نوے ہے۔ ضلع بھر میں چوہتر پولنگ سٹیشنز حساس ترین قرار دیئے گئے ہیں۔ الیکشن کے دوران ساڑھے چھے ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔ سوات میں کل ووٹروں کی تعداد دس لاکھ اڑتالیس ہزار پانچ سو بارہ ہے جن میں مرد ووٹروں کی تعداد پانچ لاکھ، آٹھ ہزار پانچ سو تئیس جبکہ خواتین ووٹروں کی تعداد چار لاکھ انسٹھ ہزار نو سو نواسی ہے۔ ضلع کونسل کے لئے تین سو ستائیس اور تحصیل کونسل کے لئے تین سو اڑتیس امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ سوات میں ضلع کونسل کے لئے تحریک انصاف کے انسٹھ اور تحصیل کونسل کے لئے باسٹھ امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ ضلع کونسل کے لئے پیپلز پارٹی نے بائیس، جے یو آئی نے سینتیس، جماعت اسلامی نے بیالیس، قومی وطن پارٹی نے تیرہ، مسلم لیگ نون نے چوالیس اور اے این پی نے چھتیس امیدواروں کو میدان میں اتار رکھا ہے۔