Monday, September 16, 2024

سوات : سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ پسپا کر دیا

سوات : سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ پسپا کر دیا
July 7, 2016
سوات (92نیوز) سوات میں دہشت گردوں نے سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا۔ سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ پسپا کرتے ہوئے دہشت گردوں کو فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سوات کی تحصیل چارباغ میں دہشت گردوں نے جہان آباد چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا۔ سکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ پسپا کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی پر دہشت گرد پہاڑوں کی جانب فرار ہو گئے۔ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔