Saturday, April 27, 2024

سوات ایکسپریس وے پر جاری منصوبہ ملکی سماجی ترقی میں اہم کردار ادا کریگا ، آرمی چیف

سوات ایکسپریس وے پر جاری منصوبہ ملکی سماجی ترقی میں اہم کردار ادا کریگا ، آرمی چیف
July 7, 2018
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مالاکنڈ کے علاقہ چکدرہ کا دورہ کیا، اس موقع پر آرمی چیف نے سوات ایکسپریس وے پر زیر تعمیر زلم کوٹ دوہری سرنگ کا معائنہ کیا اور ایف ڈبلیو او کے معیاری کام کی تعریف کی۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا سوات ایکسپریس وے پر جاری منصوبہ ملکی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کریگا ، انہوں نے کہا ایسے منصوبے ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے انتہائی اہم ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سوات موٹروے پر سرنگ منصوبہ رواں سال دسمبر میں پایہ تکمیل تک پہنچے گا جس سے اسلام آباد تا  چکدرہ فاصلہ 4 گھنٹے سے سمٹ کر 1 گھنٹہ 45 منٹ رہ جائیگا۔ اس موقع پر کور کمانڈر پشاوراور ڈی جی ایف ڈبلیو او بھی موجود تھے۔