Thursday, April 25, 2024

سوات میں ایک ہی خاندان کے 5 بچے جلد کی پراسرار بیماری میں مبتلا

سوات میں ایک ہی خاندان کے 5 بچے جلد کی پراسرار بیماری میں مبتلا
January 12, 2017

سوات (92نیوز) سوات کے رہائشی 5 بچے جلد کی ایک ایسی بیماری کا شکار ہوگئے ہیں جس سے ان بچوں کی بینائی بھی جاسکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوات کے ایک ہی خاندان کے 5 بچے ایک پراسرار جلدی بیماری کا شکار ہوگئے۔ متاثرہ ہونے والے بچوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ اس مرض سے بچوں کے چہرے مسخ ہو گئے جبکہ دو بچے اس بیماری سے پہلے ہی موت کے آغوش میں جا چکے ہیں۔.

غربت کے باعث دیگر متاثرہ بچوں کو اسپتال لانے میں دشواری پیش آئی تو گاؤں کے لوگ چندہ کر کے سامنے آگئے۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس بیماری سے آنکھوں کی بینائی بھی جا سکتی ہے جبکہ اس کی بڑی وجہ کزن میرج بتائی جاتی ہے۔ کہیں صحت کی سہولیات تک رسائی حاصل نہیں تو کہیں تاخیر سے علاج مشکل ہو جاتا ہے۔ بروقت علاج ہو تو ایسے معصوم پھول جیسے بچوں کو نئی زندگی کی امید دی جا سکتی ہے۔