Saturday, April 20, 2024

سوات اور گردونواح کے علاقوں میں 4.2شدت کے زلزلے کے جھٹکے

سوات اور گردونواح کے علاقوں میں 4.2شدت کے زلزلے کے جھٹکے
May 10, 2015
سوات (92نیوز) سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت چار عشاریہ دو ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکزکوہ ہندوکش اور افغانستان کاپہاڑی علاقہ ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی ایک سو پندرہ کلومیٹر تھی۔ ابھی تک کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔