Thursday, March 28, 2024

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر اسکیل پر شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر اسکیل پر شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی
May 29, 2016
سوات (نائنٹی ٹو نیوز) سوات اور اس کے گردونواح  میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 194 کلومیٹر اور مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔