Friday, April 26, 2024

سوات اور قریبی علاقوں میں آج پھر زلزلہ آ گیا، آفٹر شاکس کی تعداد سات ہو گئی

سوات اور قریبی علاقوں میں آج پھر زلزلہ آ گیا، آفٹر شاکس کی تعداد سات ہو گئی
October 29, 2015
پشاور (92نیوز) سوات اور قریبی علاقوں میں آج پھر زلزلہ آیا ہے۔ زلزلے کی شدت تین اعشاریہ آٹھ ریکارڈ کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوات اور قریبی علاقے آج پھر زلزلے سے لرز اٹھے تاہم کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں قیامت خیز زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے اور آج آنے والے آفٹرشاکس کی تعداد سات ہو گئی ہے۔ آفٹرشاکس کی وجہ سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ ادھر پشاور میں اب تک پینتیس آفٹر شاکس آچکے ہیں۔ ہولناک زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان میں آنے والے زلزلے سے سینکڑوں اموات ہوئیں اور ڈیڑھ ہزار سے زائد لوگ زخمی ہوئے۔