Friday, May 17, 2024

 سوات آپریشن میں زندگی نچھاور کرنیوالے کیپٹن نوابزادہ جہانزیب پر اہل خانہ کو فخر

 سوات آپریشن میں زندگی نچھاور کرنیوالے کیپٹن نوابزادہ جہانزیب پر اہل خانہ کو فخر
September 6, 2019
   لاہور (92 نیوز) کیپٹن نوابزادہ جہانزیب عرف جاذِب نے ڈیڑھ سال قبل سوات آپریشن کے دوران ملک میں قیام امن کی خاطر اپنی زندگی نچھاورکی، اہل خانہ کو بہادر کیپٹن پر فخر ہے۔ سات نومبر 1992 کو کوہاٹ میں پیدا ہونے والے کیپٹن جاذِب نے کیڈٹ کالج کوہاٹ سے 2009 میں میٹرک اور2011 میں ایف ایس سی کیا۔سال 2011 میں سلیکشن 128 لانگ کورس میں ہوئی۔ بارہ اکتوبر2013 کو پاس آو ¿ٹ ہونے کے بعد بطورسیکنڈ لیفٹینٹ ،کمٍشن آفیسر19 لانس یونٹ میں تعیناتی ہوئی۔ چودہ اگست 2016 کو کیپٹن کے عہدے پر فائز ہوئے اور سوات میں دہشت گردوں کے حملے میں جام شہادت نوش کیا۔ کیپٹن نوابزادہ جازب رحمان شہید ایک ایسے گھرانے میں پیدا ہوئے جہاں مال و متاع کی مکمل فراوانی تھی لیکن انہوں نے بم و بارود کی بدبو سے تعفن زدہ وادی سوات میں امن کی خاطر جان دی۔ کیپٹن جازب نے 5 سال کے دوران 82 سے زائد کامیاب آپریشنز کئے،تین بھائیوں میں سب سے بڑے تھے، شہید سے جڑی قیمتی یادیں ان کی اور اہل خانہ کا اثاثہ ہیں۔دہشتگردی کے عفریت نے جب وطن کا رخ کیا تو کیپٹن جازب جیسے پاسبانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر اس کا راستہ روکاامن کی خوشگوار ہوا کے جھونکے انہی شہداءکا تحفہ ہیں۔