Sunday, September 8, 2024

سوئی گیس گھریلو کنکشن ارجنٹ لگوانے کی فیس 50ہزار کرنے کا فیصلہ

سوئی گیس گھریلو کنکشن ارجنٹ لگوانے کی فیس 50ہزار کرنے کا فیصلہ
August 20, 2015
اسلام آباد (92نیوز) سوئی گیس کے گھریلو کنکشن کی ارجنٹ فیس بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ارجنٹ فیس پچیس ہزار روپے سے پچاس ہزار کرنے کی سمری اوگرا کو بھجوا دی گئی۔ اوگرا کی منظوری کے بعد اگلے ماہ سے نئی فیسیں لاگو کر دی جائینگی۔ ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن گیس نے اوگرا سے گھریلو کنکشن کی ارجنٹ فیس میں اضافے کی درخواست کی ہے۔ منظوری کے بعد ارجنٹ فیس میں سو فیصد اضافہ ہو جائے گا اور فیس پچیس ہزار سے پچاس ہزار ہو جائے گی۔ ذرائع کے مطابق سکیم کے تحت سالانہ پچاس ہزار کنکشن دئیے جائیں گے۔