Sunday, September 8, 2024

سوئی گیس کمپنی کے ڈی ایم ڈی شعیب وارثی سمیت 3افسر 90 روز کیلئے رینجرز کے حوالے

سوئی گیس کمپنی کے ڈی ایم ڈی شعیب وارثی سمیت 3افسر 90 روز کیلئے رینجرز کے حوالے
August 29, 2015
کراچی (92نیوز) سوئی سدرن گیس کمپنی کے ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹرشعیب وارثی کو نوے روز کیلئے رینجرز کے حوالے کر دیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کے ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹرشعیب وارثی کوکراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ رینجرز کو حاصل اختیارات کا نوٹیفکیشن فوری پیش کیا جائے جس پر رینجرز لاءافسر نے نوٹیفکیشن پیش کیا اور نوے روزہ تحویل کی استدعا کی۔ عدالت نے ایس ایس جی سی کے ڈپٹی ایم ڈی شعیب وارثی کو تحقیقات کیلئے نوے روزہ تحویل پر رینجرز کے حوالے کر دیا۔