Friday, April 26, 2024

سوئی : گیس پائپ لائن کے قریب دو بم بر آمد‘ چمن سے 4 مشتبہ افرادگرفتار

سوئی : گیس پائپ لائن کے قریب دو بم بر آمد‘ چمن سے 4 مشتبہ افرادگرفتار
September 4, 2016
کوئٹہ (92نیوز) چمن میں سکیورٹی فورسز نے حساس اداروں کے ساتھ ملکر کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ ڈیر ہ بگٹی میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گیس پائپ لائن اور فورسز کے قافلے کے قریب سے 2 بم برآمد کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق چمن کے علاقے گلدار باغیچہ میں سکیورٹی فورسز اور حساس اداروں نے کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے انہیں مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تخریب کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے گیس پائپ لائن اور سکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب سے 2 بم برآمد کر لئے جنہیں سکیورٹی فورسز نے ناکارہ بنا دیا۔