Wednesday, April 24, 2024

سوئی گیس مہنگی کرنے کیلئے اوگرا کو درخواست جمع کرا دی گئی

سوئی گیس مہنگی کرنے کیلئے اوگرا کو درخواست جمع کرا دی گئی
November 9, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) مہنگائی کے  مارے عوام کے لئے ایک اور بری خبر ہے کہ  سوئی سدرن اور سوئی ناردرن گیس کمپنیوں نے سردیوں کا آغاز ہوتے ہی  اوگرا کو گیس کی قیمتوں میں اضافے کے لئے درخواست جمع کرادی۔ سوئی سدرن نے گیس کی قیمت میں  62 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے جب کہ سوئی ناردرن نے  194 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی ہے ۔ سوئی سدرن کی درخواست پر سماعت 20 نومبر کو کراچی میں ہوگی، جبکہ  سوئی ناردرن کی درخواست کی سماعت 19 نومبر کو لاہور میں ہو گی۔ یاد رہے  کہ دونوں گیس کمپنیوں نے قیمتوں میں اضافہ یکم جولائی 2019 سے مانگا گیا ہے ،  درخواستیں منظور ہونے کی صورت میں صارفین کو ادا شدہ گیس بلوں پر بھی مزید ادائیگی کرنا پڑے گی۔ اوگرا سماعت کے بعد گیس کمپنیوں کے درخواستوں پر فیصلہ دے گا۔ رواں سال ہی گیس بلوں میں ہوشربا اضافے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے اضافے پر تحقیقات کا حکم دیا تھا ، اس مقصد کے لیے چار رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ۔ لیکن تاحال زائد بلوں کی صورت وصول کی گئی رقم صارفین کو واپس نہیں کی گئی ہے۔