Friday, May 10, 2024

سوئی گیس بحران، فیصل آباد کی صنعتوں اور سی این جی اسٹیشنز کو گیس سپلائی بند

سوئی گیس بحران، فیصل آباد کی صنعتوں اور سی این جی اسٹیشنز کو گیس سپلائی بند
December 20, 2019
فیصل آباد (92 نیوز) سوئی گیس بحران شدید ہونے پر فیصل آباد کی صنعتوں اور سی این جی اسٹیشنز کو گیس سپلائی بند کر دی گئی ہے،، گھریلو صارفین کی طرف سے گیس کے زائد استعمال پر لیول انتہائی کم ہو گیا تھا جس پر غیر معینہ مدت کیلئے سپلائی بند کر دی گئی۔ صنعتی شہر فیصل آباد میں صنعتوں کو ایک بار پھر توانائی بحران کا سامنا، ڈویژن بھر کی فیکٹریوں اور سی این جی اسٹیشنز کو سوئی گیس کی فراہمی غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دی گئی، جس سے سینکڑوں صنعتی یونٹس میں کام ٹھپ ہونے خدشہ پیدا ہو گیا۔ سوئی گیس حکام کے مطابق سردی کے باعث گھریلو صارفین کی جانب سے سوئی گیس کا استعمال بڑھ گیا ہے، گیس لیول انتہائی کم ہونے پر صنعتوں کو سپلائی معطل کرنا پڑی، صنعت کا پہیہ جام ہونے پر فیکٹری مالکان سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔ فیکٹری مالکان کہتے ہیں کہ گیس کے مہنگے متبادل ذرائع بھی استعمال نہیں سکتے، کیونکہ اس سے ان کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہو جائے گا۔ فیکٹری مالکان کا کہنا ہے کہ گیس بندش کا سلسلہ ہفتوں کے بجائے مہینوں پر چلا گیا تو مشکلات کے بھنور میں پھنسی ناؤ ایک بار پھر ڈوبنا شروع ہو جائے گی۔