Friday, April 26, 2024

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے کروڑوں کی نادہندگی پر 148 کنکشن کاٹ دیئے

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے کروڑوں کی نادہندگی پر 148 کنکشن کاٹ دیئے
July 15, 2015
لاہور (92نیوز) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے ایک ارب 12کروڑ روپے نادہندگی پر 148 کنکشن کاٹ دیئے۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ترجمان اویس باجوہ نے بتایا ہے کہ ان میں 55 صنعتی اور 93 کمرشل صارفین تھے، کئی باروارننگ بھی دی گئی تاہم واجبات جمع نہ کروانے پر کنکشن کاٹ کر میٹر اتار لئے گئے۔ ترجمان کے مطابق کاٹے گئے کنکشنز میں لاہور، شیخوپورہ، اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، پشاور، فیصل آباد کے صارفین شامل ہیں۔