Thursday, March 28, 2024

سوئی ناردرن کا پنجاب میں عام صنعتوں کی گیس عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان

سوئی ناردرن کا پنجاب میں عام صنعتوں کی گیس عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان
December 19, 2019
لاہور (92 نیوز) سوئی ناردرن نے پنجاب میں عام صنعتوں اور سی این جی سیکٹر کی گیس عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان سوئی ناردرن گیس نے کہا گزشتہ چند روز کے دوران سردی کی شدت میں اضافے کے باعث گھریلو صارفین کے گیس کے استعمال میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔ گھریلو صارفین کو موسم سرما میں پریشانی سے بچانے اور گیس طلب پوری کرنے کے لیے پنجاب بھر میں عارضی طور پر جنرل انڈسڑی اور سی این جی سیکٹر کو گیس فراہمی بند کی جارہی ہے۔ ترجمان سوئی ناردرن گیس نے کہا زیرو ریٹڈ انڈسٹری کو گیس سپلائی معمول کے مطابق جاری رہے گی۔ فیصلہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر عارضی بنیادوں پر کیا گیا ہے۔ صورتحال معمول پر آتے ہی جنرل انڈسٹری اور سی این جی سیکٹر کو گیس سپلائی بحال کر دی جائے گی۔