Tuesday, April 23, 2024

سوئی سدرن گیس کمپنی کا اسٹیل ملزکو گیس کنکشن منقطع کرنے کا حتمی نوٹس

سوئی سدرن گیس کمپنی کا اسٹیل ملزکو گیس کنکشن منقطع کرنے کا حتمی نوٹس
July 17, 2015
کراچی(92نیوز)سوئی سدرن گیس کمپنی نے پاکستان اسٹیل ملز کو گیس کنکشن منقطع کرنے کا حتمی نوٹس جاری کردیا ،اسٹیل مل پر ایس ایس جی سی کےبقایاجات کی مد میں 35ارب واجب الادا ہیں ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق پاکستان اسٹیل ایس ایس جی سی کی 35ارب روپے کی نادہندہ ہے ۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان اسٹیل فوری طور پر اپنے واجبات ادا نہیں کرے گی توبائیس جولائی سے  گیس کی سپلائی کم کردی جائےگی ۔ جبکہ اٹھائیس جولائی کو اسٹیل مل کی گیس سپلائی مکمل بند کردی جائے گی ۔ نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ گیس بند ہونے سے پاکستان اسٹیل ملز کے پلانٹس کو ہونے والے نقصان کی ذمہ دار ایس ایس جی سی نہیں ہوگی۔