Thursday, May 9, 2024

سوئی سدرن کی صنعتوں کو گیس کی بلا تعطل فراہمی کی یقین دہانی

سوئی سدرن کی صنعتوں کو گیس کی بلا تعطل فراہمی کی یقین دہانی
January 13, 2020
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں صنعتکاروں کا سوئی سدرن گیس کمپنی کے دفتر کے باہر احتجاج رنگ لے لیا ،  صنعتوں کو گیس کی بلا تعطل فراہمی کی یقین دیہانی کرادی گئی ۔ گیس کی آنکھ مچولی کے باعث صنعتوں میں پیداواری عمل متاثر ہوا تو  صنعتکار سڑکوں پر آگئے ، سوئی سدرن کے خلاف خوب نعرے بازی کی ۔ صنعتکاروں کا کہنا تھا کہ گیس بندش کے سبب برآمدی آرڈرز پورا کرنا مشکل ہوگیا  جس سو یومیہ اربوں روپے کا نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ سوئی سدرن کے باہر صنعتکاروں نے گیس نہ ملنے پر شور شرابہ کیا تو ایم ڈی سوئی سدرن نے مذاکرات کے لئے طلب کرلیا ۔ مطالبات منظور ہونے کی یقین دیہانی پر صنعتکاروں نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرجانے کے باجود سوئی سدرن گیس کی قلت مسئلہ حل نہ ہونے سے معاملات زندگی شدید متاثر ہوچکی ہے جبکہ کاروباری سرگرمیاں مانند پڑچکی ہیں۔