Friday, May 10, 2024

سوئی سدرن کی دو گیس فیلڈ میں تکنیکی خرابی، سندھ میں گیس بحران شدید ہوگیا

سوئی سدرن کی دو گیس فیلڈ میں تکنیکی خرابی، سندھ میں گیس بحران شدید ہوگیا
January 13, 2021

کراچی (92 نیوز) سوئی سدرن کی دو گیس فیلڈ میں تکنیکی خرابی کے باعث سندھ میں گیس کا بحران شدید ہوگیا، سوئی سدرن کی دو گیس فیلڈ میں تکنیکی خرابی آگئی جسکی وجہ سے گھریلو اور کمرشل صارفین کو گیس کے حصولی میں دشواری کا سامنا ہے ۔

سندھ میں گیس بحران نے کاروبار زندگی شدید متاثر کردیا، سوئی سدرن حکام کے مطابق گمبٹ بلاگ میں دو گیس فیلڈ میں تکنیکی خرابی آگئی جس کی وجہ سے 40ایم ایم سی ایف ڈی گیس کا شارٹ فال ہوگیا اور صنعتوں کو 24گھنٹے کے لئے گیس کی فراہمی معطل کردی گئی ۔

صنعتوں کو گیس کی فراہمی نہ ہونے سے پیداواری عمل متاثر ہوگیا ، اسکے علاوہ گھریلو صارفین کی گیس پریشر نہ ہونے کی شکایات بھی بڑھ گئی ،خواتین کوکھانا بنانا بھی دشوار ہوگیا۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے وفاق سے  مطلوبہ گیس فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔