Friday, May 3, 2024

  سوئی سدرن اور کے ڈی اے کے 6افسران کا 14روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

   سوئی سدرن اور کے ڈی اے کے 6افسران کا 14روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
November 28, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی کی احتساب عدالت نےسوئی سدرن گیس کمپنی کے2اورکراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے4افسران کا14روزہ جسمانی ریمانڈمنظورکرلیا۔ تفصیلات کےمطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کےسابق مینجنگ ڈائریکٹرزوہیرصدیقی اورشعیب وارثی کوکراچی کی احتساب عدالت میں پیش کیاگیا۔ نیب کےتفتیشی افسرنےبتایاکہ ملزموں کےخلاف کرپشن اوربدعنوانی کےپانچ ریفرنسزمیں تحقیقات کی جارہی ہے،مزیدتفتیش کیلئےریمانڈدیاجائے۔ عدالت نےتفتیشی افسرکی استدعاپردونوں ملزموں کوچودہ روزہ جسمانی ریمانڈپرنیب کےحوالےکردیا،ملزموں کوسابق مشیرپیٹرولیم ڈاکٹرعاصم کی نشاندہی پرگرفتارکیاگیاتھا۔ ادھراحتساب عدالت نےکےڈی اےکےسابق ڈائریکٹرعبدالقوی خان،ایڈیشنل ڈائریکٹرناصرشیخ،ڈائریکٹرماسٹرپلان راشداوربلڈرانجم جمیل کاچورہ روزہ جسمانی ریمانڈمنظورکرلیا۔۔ ملزموں پرچائناکٹنگ ماسٹرچنوں ماموں کی ہدایت پرسیکڑوں  پلاٹوں کی چائناکٹنگ کےالزام میں گرفتارکیاگیاہے۔