Friday, May 17, 2024

سوئٹزرلینڈ کے قومی دن پر پہاڑ دلفریب روشنیوں سے جگمگا اٹھے

سوئٹزرلینڈ کے قومی دن پر پہاڑ دلفریب روشنیوں سے جگمگا اٹھے
August 2, 2020
 برن (92 نیوز) سوئٹزرلینڈ کے قومی دن پر پہاڑ دلفریب روشنیوں سے جگمگا اٹھے۔ کورونا کے باعث قومی دن کی مرکزی تقریبات منسوخ ہوئیں۔ کورونا وبا کے دوران قومی دن کی مرکزی تقریبات منسوخ ہوئیں تو ایک گروپ نے اس دن کو منانے کا منفرد حل ڈھونڈ ا اور چار ہزار میٹر بلند پہاڑی سلسلے کے ایک حصے کو مخصوص مواد کے ساتھ روشن کر دیا۔ بارہ کلومیٹر تک روشن  یہ علاقہ 20 کلومیٹر دور تک دکھائی دیتا رہا۔