Friday, April 19, 2024

سوئٹزرلینڈ: ڈاک کی ترسیل کیلئے ڈرون کی آزمائشی سروس کا آغاز، ڈرون ڈاک کی نقل ورسد کیلئے ڈیزائن کیا گیا

سوئٹزرلینڈ: ڈاک کی ترسیل کیلئے ڈرون کی آزمائشی سروس کا آغاز، ڈرون ڈاک کی نقل ورسد کیلئے ڈیزائن کیا گیا
July 9, 2015
سوئٹزرلینڈ (ویب ڈیسک) سوئٹزرلینڈ کے محکمہ ڈاک نے ڈرون کے ذریعے ڈاک کی ترسیل کی آزمائشی سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ سوئٹزرلینڈ کے محکمہ ڈاک سوئس ورلڈ کارگو اینڈ میٹرنیٹ اور ایک ڈرون بنانے والی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ڈاک کی ترسیل کو آسان بنانے کیلئے ڈرون کے استعمال کو آزمائشی طور پر شروع کیا ہے۔ ڈرون خاص طور پر ڈاک کی نقل ورسد کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ بالکل ہلکی ساخت کے اس ڈرون میں ایک کلوگرام کا وزن لوڈ کیا جا سکتا ہے اور یہ ڈرون اپنی ایک پرواز میں دس کلومیٹر سے زائد کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ سوئٹزر لینڈ کے محکمہ ڈاک کا کہنا ہے کہ ترسیل کے اس نئے طریقے سے ہنگامی حالات میں متاثرہ علاقوں میں مخصوص اشیا پہنچانے کیلئے بھی اس ڈرون کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔