Sunday, May 19, 2024

سوئٹزرلینڈ میں ٹرائی تھیلون ورلڈ کپ کا انعقاد

سوئٹزرلینڈ میں ٹرائی تھیلون ورلڈ کپ کا انعقاد
August 19, 2018
سوئٹزرلینڈ( 92 نیوز) سوئٹزرلینڈ میں ٹرائی تھیلون ورلڈ کپ کا شاندار انعقادکیا گیا،ایتھلیٹس نے ٹائٹل جیتنے کے لیے بھرپور ہمت دکھائی ،کبھی سوئمنگ کی تو کبھی سائیکل چلائی ،ناروے کے گیساوایڈن  فاتح قرار پائے۔ سوئٹزرلینڈ میں ٹرائی تھیلون ورلڈ کپ ،دنیا بھر سے ماہر ایتھلیٹس کی شرکت نے ایونٹ کو چار چاند لگا دیے ۔ایتھلیٹس کا  ایک  سے بڑھ کر ایک امتحان کا سامنا کرنا ، کبھی سوئمنگ کی تو کبھی سائیکلنگ میں خوب پسینہ بہایا۔ شرکا نے ٹائٹل لے جانے کے لیے رننگ میں خوب جان لگائی ،شائقین بھی داد دیے بغیر نہ رہ پائے ۔ناروے کے گیساوایڈن نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئے  ۔ برطانیہ کے جوناتھن براؤنلی نے دوسری ،ناروے کے کرسٹین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔