Thursday, September 19, 2024

سوئٹزرلینڈ میں رنگا رنگ فیسٹول اختتام پذیر

سوئٹزرلینڈ میں رنگا رنگ فیسٹول اختتام پذیر
February 20, 2018

سوئٹزر لینڈ ( 92 نیوز ) سوئٹزلینڈ کے شہر بیسل میں جاری سالانہ فیسناچٹ فیسٹول اختتام پذیر ہوگیا، اس دوران ہزاروں افراد دلچسپ بہروپ بدل کر سڑکوں پر نکلے اور موسیقی کی دھنوں پر رقص کرتے رہے۔

پریڈ میں بڑی بڑی دلفریب لالٹینیں بھی شامل کی گئی تھیں ، اس میلے کو یونیسکو کی جانب سے گذشتہ برس دسمبر میں عالمی ورثے میں شامل کیا گیا تھا۔

تین روز تک جاری رہنے والے میلے میں ہر سال دو لاکھ سے زائد افراد شرکت کرتے ہیں ۔