Monday, September 16, 2024

سوئٹزر لینڈ کے ڈاکٹروں نے دھڑ جڑی بچیوں کو علیحدہ کر کے تاریخ رقم کر دی

سوئٹزر لینڈ کے ڈاکٹروں نے دھڑ جڑی بچیوں کو علیحدہ کر کے تاریخ رقم کر دی
February 1, 2016
برن (ویب ڈیسک) سوئٹزر لینڈ کے ڈاکٹروں نے تاریخ رقم کر دی۔ آٹھ دن کی جڑواں بہنوں کا کامیاب آپریشن کر لیا‘ بچیاں جگر اور چھاتی سے جڑی ہوئی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹروں نے جڑواں بچیوں کی پیدائش کے چند ماہ بعد ان کا آپریشن کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی تاہم ان کی جان کو خطرہ ہونے کے پیش نظر ڈاکٹروں نے یہ آپریشن جلد کر دیا اور پھر اس میں حیرت انگیز کامیابی پائی۔ سوئس ڈاکٹروں کے مطابق اتنی چھوٹی بچیوں کا کیا جانے والا پہلا کامیاب آپریشن تصور کیا جارہا ہے جبکہ اس آپریشن کے کامیاب ہونے کے امکانات صرف ایک فیصد تھے۔ جڑواں بہنیں اپنی تیسری بہن جو ان سے الگ اور صحت مند تھی کے ساتھ پیدائش کے مقررہ وقت سے آٹھ ہفتے قبل پیدا ہوئیں۔ ان بہنوں کے نام لدیا اور مایا رکھے گئے ہیں۔ تیرہ ڈاکٹروں پر مشتمل ایک میڈیکل ٹیم نے پانچ گھنٹے طویل آپریشن میں مایا اور لیدیا کو الگ کیا۔ s1 s2 s3 s4 s5s