Monday, May 13, 2024

سوئٹزر لینڈ میں مسلمان خواتین سے پردے کا حق چھین لیا گیا

سوئٹزر لینڈ میں مسلمان خواتین سے پردے کا حق چھین لیا گیا
March 9, 2021

بیرن ( 92 نیوز) ایک اور ملک میں اسلاموفوبیاکو سرکاری سرپرستی مل گئی، سوئٹزرلینڈ میں ریاستی سطح پرہونے والےریفرنڈم میں برقع پر پابندی کی حمایت کردی گئی۔

سوئٹزرلینڈمیں مسلمان خواتین سےپردےکاحق چھین لیاگیا، قومی ریفرنڈم میں سوئس عوام نے برقع پر پابندی کی حمایت کردی۔ سرکاری نتائج کے مطابق برقع پر پابندی کے حق میں اکاون اعشاریہ دو جبکہ مخالفت میں اڑتالیس اعشاریہ آٹھ فیصد افراد نے ووٹ دیا۔

ریفرنڈم کے بعدعوامی مقامات پر چہرہ چھپاناقانونا جرم ہوگا،دوران احتجاج بھی لوگ چہروں کو مکمل طور پر نہیں ڈھانپ سکیں گے۔

سوئٹزرلینڈ میں مسلمانوں کی سب سے بڑی تنظیم مرکزی کونسل برائے مسلمز کا کہناہےیہ مسلمانوں کیلئےیوم سیاہ ہے، پابندی پرانے زخموں کو ہراکرےگی اورمسلمانوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔

کونسل نے فیصلے کو عدالت میں بھی چیلنج کرنے کااعلان کیاہے۔ اس سے قبل فرانس، بیلجیم، آسٹریا اور ڈنمارک بھی خواتین کے برقع پر پابندی عائد کرچکے ہیں۔