Friday, May 10, 2024

سوئٹزر لینڈ میں لاک ڈاؤن کے بعد دکانیں اور ریستوران دوبارہ کھل گئے

سوئٹزر لینڈ میں لاک ڈاؤن کے بعد دکانیں اور ریستوران دوبارہ کھل گئے
May 11, 2020
برن (92 نیوز) سوئٹزر لینڈ میں دو ماہ کے لاک ڈاؤن کے بعد دکانیں اور ریستوران دوبارہ کھول دیئے گئے، شہریوں کا دکانیں اور ریستوران کھلنے پر اطمینان کا اظہارکیا، ایس او پیز کے مطابق کسی بھی کیفے یا ریستوران میں ایک میز پر چار سے زیادہ افراد نہیں بیٹھیں گے۔ سویڈن اور سوئٹزرلینڈ میں بھی زندگی بحال ہونا شروع ہوگئی۔ سوئٹزر لینڈ میں ریسٹورنٹ اور بازاروں کی رونقیں لوٹ آئیں، لیکن حکومتی قوانین اور سماجی فاصلے کا خیال رکھنا ہوگا۔ ایک وقت میں صرف چارشہریوں کو ریسٹورنٹ میں کھانے سے لطف اندوز ہونے کی اجازت ہوگی۔ سویڈن میں ایک انوکھا ریسٹورنٹ بھی کھولا گیا ہے۔ اس ریسٹورنٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے اطراف میں ہریالی ہی ہریالی ہے۔ ہوٹل کا مالک ہی شیف ہے اور کھانا پیش کرنے کیلئے کوئی ویٹر موجود نہیں۔ کھانا ایک پلی سسٹم کے ذریعے باسکٹ میں ڈال کر پیش کیا جاتا ہے۔ ریسمیس شیف کی بیوی لنڈا کارلسون کا کہنا تھا کہ اس ریسٹورنٹ کیلئے مئی کے پورے مہینے کی بکنگ پہلے سے ہوچکی ہے اور انہوں نے جون اور جولائی میں بھی  اسے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔۔ بارش بھی انکے منصوبے کو خراب نہیں کر سکتی اور ہم  موسمی احتیاطی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھیں گے۔ یہ گاہک پر بھی منحصر ہے کہ وہ کتنی رقم ادا کر سکتے ہیں۔