Thursday, March 28, 2024

سوئٹزر لینڈ سے دل کے ماہر ڈاکٹر اسگورٹ نے لندن آکر نواز شریف کا طبی معائنہ کیا

سوئٹزر لینڈ سے دل کے ماہر ڈاکٹر اسگورٹ نے لندن آکر نواز شریف کا طبی معائنہ کیا
November 22, 2019
لندن (92 نیوز) الزامات اور بیانات کی اس جھنجھٹ سے دور نوازشریف لندن میں اپناعلاج کروانے میں مصروف ہیں۔ سوئٹزر لینڈ سے دل کے ماہر ڈاکٹر اسگورٹ نے لندن آکر معائنہ کیا۔ لندن میں نوازشریف کا علاج معالجہ اور چیک اپ شروع ہو گیا۔ ڈاکٹروں کی ہدایت پر کچھ ٹیسٹ کرالئے گئے، مزید ٹیسٹ بھی کرائے جارہے ہیں۔ کچھ ڈاکٹروں نے چیک اپ کر لیا اور کچھ کے ساتھ چیک اپ کا وقت طے کر لیا گیا۔ شہبازشریف نے کہا 7 بار کارڈیک انٹر وینشن ہو چکی ہے، ڈاکٹر سگواٹ نے سوئٹزرلینڈ سے آکر معائنہ کیا۔ کچھ ٹیسٹ ہفتے اور کچھ پیر کو ہوں گے۔ ایک صحافی نے سوال کیا آپ کب تک لندن رکیں گے؟شہباز شریف بولے کہتے ہیں تو چلا جاتا ہوں۔ نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا پروفیسر ڈاکٹر سگواٹ عالمی شہریت یافتہ دل کے ڈاکٹر ہیں۔ وہ جدہ میں بھی نوازشریف کا علاج کر چکے ہیں۔ نوازشریف کے دماغ کو خون سپلائی والی شریان 80 فیصد بند ہے۔ ڈاکٹر عدنان نے مزید بتایا نوازشریف کی مزید اپوائنٹ منٹس طے ہیں، جب ضرورت پڑے گی اس وقت اسپتال میں داخل کرائیں گے۔