Saturday, April 20, 2024

سوئمنگ پول کمیونٹی پلاٹ پر پلازے کی تعمیر ، چیئرمین سی ڈی اے ریکارڈ سمیت طلب

سوئمنگ پول کمیونٹی پلاٹ پر پلازے کی تعمیر ، چیئرمین سی ڈی اے ریکارڈ سمیت طلب
March 2, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) سپریم کورٹ میں سوئمنگ پول  کمیونٹی پلاٹ پر کمرشل پلازہ تعمیر کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے  چیئرمین سی ڈی اے ریکارڈ سمیت آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ کمیونٹی پلاٹ کی ہسٹری اور ماسٹر پلان بھی طلب کر لیا گیا،عدالت نے ریمارکس دیے سی ڈی اے بورڈ کمیونٹی پلاٹ کسی شخص کو فروخت یا لیز پر نہیں دے سکتا۔ سپریم کورٹ میں سوئمنگ پول  کمیونٹی پلاٹ پر کمرشل پلازہ تعمیر کرنے سے متعلق سماعت ہوئی ، سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت پر چیئرمین سی ڈی اے ریکارڈ سمیت طلب کر  لیا  ، عدالت نے کمیونٹی پلاٹ کی ہسٹری اور ماسٹر پلان بھی طلب کر لیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ  سی ڈی اے بورڈ کمیونٹی پلاٹ کسی شخص کو فروخت یا لیز پر نہیں دے سکتا۔ وکیل  سی ڈی اے نے عدالت کو بتایا کہ  پلاٹ مالک 40 ملین روپے جمع کرا چکا ہے، ایک  ہفتے میں باقی 50 لاکھ بھی جمع کرا دیے  جائیں گے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کمیونٹی پلاٹ کس مقصد کے لیےمختص کیا گیا تھا، وکیل سی ڈی اے نے عدالت کو بتایا کہ کمیونٹی پلاٹ سوئمنگ پول الاٹی نے بنانا تھا، جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ  الاٹی کمیونٹی پلاٹ پر سوئمنگ پول کیوں بنائے گا، الاٹی پلاٹ لیکر دکانیں تعمیر کرے گا، کمیونٹی پلاٹ پر سہولیات فراہم کرنا سی ڈی اے کام تھا، کمیونٹی پلاٹ کو کمرشل مقاصد میں تبدیل کیسے کیا گیا۔