Sunday, September 8, 2024

سوئس سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان مخالف اشتہاری مہم پر شدید احتجاج

سوئس سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان مخالف اشتہاری مہم پر شدید احتجاج
September 18, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) جنیوا میں انسانی حقوق کمیشن اجلاس ہوا۔ ۔پاکستان میں سوئس سفارتی مشن کا کشمیری رہنماؤں کو ویزہ فراہمی سے انکار کر دیا۔

 ذرائع کہتے ہیں مظلوم اور نہتے کشمیریوں کو بھارتی ایماء پر ویزہ فراہمی سے انکار کیا گیا۔ پاکستان کیساتھ یورپ اور بھارت میں سوئٹزرلینڈ کے سفارتخانوں سے بھی یہی عمل دوہرایاگیا۔ ویزہ نہ ملنے پر پاکستان، یورپ اور بھارتی مقبوضہ کشمیر میں کشمیری انتہائی دلبرداشتہ ہیں۔

 دوسری جانب پاکستان مخالف کالعدم اور دہشتگردتنظیموں کو کھلی چھوٹ ویزوں کا فوری اجراء۔ سوئٹزرلینڈ حکومت کی بلوچ دہشتگردوں کومکمل معاونت سوئس سرزمین کا کھلے عام استعمال کی اجازت، دہشتگردوں کو پناہ فراہم کی گئی۔

ذرائع کے مطابق کالعدم اور دہشتگردبلوچ لبریشن آرمی، بلوچ ریپبلکن پارٹی، بلوچ رپبلکن آرمی اور گمراہ سندھی تنظیموں کو پاکستان مخالفت کیلئے بھارت،سوئٹزرلینڈ سمیت چند یورپی ممالک اور امریکی مالی و انتظامی معاونت شامل ہے۔

چندروز قبل پاکستان مخالف گمراہ کن اشتہار بازی پر انسانی حقوق کونسل میں پاکستانی مستقل مندوب فرخ عامل کا سوئس ہم منصب اورحکومت کو احتجاجی مراسلہ لکھ دیا۔ پاکستان مخالف اشتہاری مہم اور سرگرمیوں پر سوئس سفیر تھامس کولی دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔ پاکستان کاشدید احتجاج اور احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا۔

واضح کیا گیا کہ پاکستان کیخلاف سوئٹزرلینڈ کی سرزمین کا استعمال عالمی قوانین اور اقوام متحدہ چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ سوئس حکومت کسی خود مختار ملک کےخلاف کسی تیسرے ملک یا دہشتگرد اور کالعدم عناصر کو اپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکے۔ سوئٹزرلینڈ کی سرزمین کا پاکستان کیخلاف سازشوں کیلئے استعمال ہونا انتہائی تشویش کا باعث ہے۔