Friday, March 29, 2024

سوئس حکومت کو موسمیاتی ریفرینڈم کے مطالبے کی قرارداد پیش

سوئس حکومت کو موسمیاتی ریفرینڈم کے مطالبے کی قرارداد پیش
November 28, 2019
برن(92 نیوز) سوئٹزرلینڈ میں ماحولیاتی تحفظ کے لیے کام کرنے والےکارکنوں نے مارچ کیا، ایک لاکھ بارہ ہزاردستخطوں سے مزین موسمیاتی ریفرینڈم کے مطالبے کی قرارداد حکومت کو پیش کی گئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق ماحولیاتی کارکنوں کی طرف سے مارچ سوئٹزرلینڈ کے شہر برن میں وفاقی چانسلری کی جانب کیا گیا۔ اس دوران بعض کارکنان نے پولر بیئر کا لباس زیب تن کر رکھا تھا۔ ایک لاکھ بارہ ہزار دستخط پانچ ماہ میں لیے گئے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد پیرس معاہدے کے مطابق سوئس فیڈرل آئین میں موسمیاتی تحفظ کو تحریر کرنا اور 2050 تک گرین ہاؤس گیس کے اخراج کو ختم کرنا ہے۔