Thursday, September 19, 2024

سوئس اسٹار نے روٹر ڈیم ٹینس ٹورنامنٹ کی ٹرافی پر قبضہ جما لیا

سوئس اسٹار نے روٹر ڈیم ٹینس ٹورنامنٹ کی ٹرافی پر قبضہ جما لیا
February 19, 2018

روٹر ڈیم (92 نیوز) سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے روٹرڈیم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا ۔ شہرہ آفاق کھلاڑی نے فائنل میں گریگر دمترو کو مات دے دی ۔
سوئس اسٹار فیصلہ کن معرکے میں بلغاریہ کے گریگر دمترو کیخلاف میدان میں اترے ۔ روجر فیڈرر نے عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھا ۔ پہلا سیٹ چھ دو سے اپنے نام کیا ۔
دوسرے سیٹ میں بھی شہرہ آفاق کھلاڑی کا راج برقرار رہا اور یہ سیٹ بھی چھ دو فیڈرر نے جیتا ۔
فیڈرر نے تیسری بار روٹرڈیم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کی ٹرافی پر قبضہ جمایا ۔ یہ ان کے کیرئیر کا 97 واں ٹائٹل ہے ۔ فیڈرر اب تک 20 گرینڈ سلام ٹا ئٹل جیت چکے ہیں ۔