Monday, May 13, 2024

سو موٹو مصلحت پر لے ، ہر سوموٹو کا جواز دے سکتا ، چیف جسٹس (ر) ثاقب نثار

سو موٹو مصلحت پر لے ، ہر سوموٹو کا جواز دے سکتا ، چیف جسٹس (ر) ثاقب نثار
February 24, 2019
کراچی ( 92 نیوز) سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار نے کہا کہ تمام سو موٹو مصلحت پر لئے ، ہر سوموٹو کا جواز دے سکتا ہوں ، 18ویں ترمیم بند کمروں میں تیار کی گئی ، ڈیم فنڈ ڈیم کیلئے ہی  استعمال ہوگا۔ کراچی میں سی پی این ای کی تقریب سے خطاب میں سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ ہر سوموٹو مصلحت پر لیا، ایک بچی کے ساتھ زیادتی ہوئی، پولیس نے ایف آئی آر کے پیسے مانگے، طلبہ سے داخلے کے نام پر رشوت لی گئی، ہر سوموٹو کا جواز دے سکتا ہوں۔ اس سے قبل نجی ہوٹل میں کونسل آف فارن ریلیشن کی تقریب سے خطاب میں ثاقب نثار نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم بند کمروں میں تیار کی گئی، اس پر ایوان میں بحث ضروری تھی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیم فنڈ ڈیم کی تعمیر کیلئے ہی استعمال ہوگا، حکومت فنڈ خرچ کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کو آگاہ کرنے کی پابند ہے۔ سابق چیف جسٹس نے کہا کہ وعدہ کرتا ہوں سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔