Friday, April 26, 2024

سو روپے کے ری چارج پر 88روپے 9 پیسے ملیں گے

سو روپے کے ری چارج پر 88روپے 9 پیسے ملیں گے
July 15, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) مہنگائی کی چکی میں پسے شہریوں کیلئے ایک اچھی خبر  ہے ، اب سو کے کارڈ پر 76 اعشاریہ 94 کی بجائے 88 روپے نو پیسے ملیں گے ، سپریم کورٹ کے حکم پر موبائل کمپنیوں نے آپریشنل اور سروسز فیس کی وصولی ختم کردی ، موبائل کمپنیاں آپریشنل اور سروسزچارجز کی مد میں  12 روپے9 پیسے اضافی کٹوتی کرتی تھیں۔ موبائل صارفین کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ  سپریم کورٹ کے حکم پر موبائل کمپنیوں نے آپریشنل اور سروسز فیس کی وصولی ختم کردی، اب صارفین کو 100 روپے کے کارڈ پر 76 روپے 94 پیسے کی بجائے 88روپے 90 پیسے ملیں گے۔ https://www.youtube.com/watch?v=AmeQWdZDrLA سپریم کورٹ نے موبائل کمپنیوں کو سروس اور مینٹی ننس چارجز کی وصولی سے روکا تھا ، اب صارفین کو 100 روپے کے کارڈ پر 76 روپے 94 پیسے کے بجائے 88 روپے  90 پیسے ملیں گے۔ اب آپریشنل اورسروسزچارجز کی مد میں12 روپے9 پیسے کارڈ سے کٹوتی نہیں ہوگی۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ موبائل سیلولر کمپنیاں کسی قسم کے سروس یا مینٹی ننس چارجز صارفین سے وصول نہیں کر سکتی۔