Thursday, March 28, 2024

سو روزہ امتحان میں ٹاپ کرنے کا انعام، مراد سعید وفاقی وزیر بن گئے

سو روزہ امتحان میں ٹاپ کرنے کا انعام، مراد سعید وفاقی وزیر بن گئے
December 13, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان مراد سعید کی کارکردگی سے خوش ہوئے اور مراد سعید کو وفاقی وزیر بنا دیا ۔ قائم مقام صدر نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر مراد سعید کووفاقی وزیر بنانے کی سمری کی منظوری دیدی۔ قائم مقام صدر صادق سنجرانی کو وزیراعظم سکریٹریٹ نے سمری ارسال کی تھی۔ قائم مقام صدر نے وزیرعظم کی تجویز پر سمری کی منظوری دی۔ کابینہ ڈویژن جلد وفاقی وزیر کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کرے گی۔ دو روز قبل وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا تھا جس میں وزیر مملکت مراد سعید کی کارکردگی متاثر کن رہی جس پر وزیر اعظم عمران خان نے مراد سعید کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔