Sunday, September 8, 2024

سو روز میں مہنگائی اور غربت بڑھی ہے، فاروق ستار

سو روز میں مہنگائی اور غربت بڑھی ہے، فاروق ستار
December 1, 2018
کراچی (92 نیوز) ڈاکٹر فاروق ستار نے حکومت کی 100 دن کی کارکردگی کو ناکام ترین قرار دے دیا اور کہا معیشت خراب سے خراب تر ہورہی ہے اور سرمایہ کاروں کو موجودہ صورتحال پر اعتماد نہیں ہے ۔ ملکی سالمیت کیخلاف نعرے بازی اور میڈیا ہاؤسز پر حملوں کے معاملے پر ڈاکٹر فاروق ستار اور دیگر ملزمان کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی ہوئی۔ کیس میں نامزد ملزم ولید کی عدم حاضری پر عدالت برہم ہو گئی اور ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو میں حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ اور ابتدائی 100 دن کو ناکام قرار دیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا معشیت تباہی کی طرف جارہی ہے۔ ادھر انسداد دہشگردی عدالت نے پراسیکیوشن کی درخواست پر سماعت 5 جنوری تک ملتوی کر دی۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے 60 ملزمان پر فرد جرم عائد کی تھی جبکہ بانی ایم کیوایم سمیت 8 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔