Thursday, April 25, 2024

سو روز میں 10 ٹرینیں چلائیں،ریلوے اراضی پر قابض افراد رقم ادا کریں،شیخ رشید

سو روز میں 10 ٹرینیں چلائیں،ریلوے اراضی پر قابض افراد رقم ادا کریں،شیخ رشید
November 26, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز ) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان ان کی جان ہیں ، وزیراعظم بھائی بھی ہیں اور دوست بھی، 100 روز میں 10 ٹرینیں چلائیں، ریلوے کی اراضی پر قابض لوگ خدا کا خوف کریں اور پیمنٹ دیں،ٹریکس پر تجاوزات ختم کریں گے۔ گورنمنٹ گرلز کالج گوالمنڈی راولپنڈی میں طالبات کی تقریب حلف برداری میں وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید بطورمہمان خصوصی شریک ہوئے۔ شیخ رشید نے اپنی کارکردگی کے گن گاتے ہوئے 25 دسمبرکوایک اورٹرین چلانے کی نوید سنائی ۔ وزیرریلوے نے یہ بھی بتایا کہ ریلوے کی کتنی اراضی پر قبضہ ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کے نالہ لئی کے ساتھ ٹریک بنا کر ٹرین سروس شروع کریں گے۔ تقریب کے اختتام پر وفاقی وزیر نے طالبات سے حلف لیا۔