Friday, March 29, 2024

سو دن کا پھندا نیازی صاحب نے خود گلے میں لیا، حمزہ شہباز شریف

سو دن کا پھندا نیازی صاحب نے خود گلے میں لیا، حمزہ شہباز شریف
December 9, 2018
لاہور ( 92 نیوز) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے  حکومت پر تابڑ توڑ حملے کرتے ہوئے کہا کہ  ملک میں غریبوں کی جھونپڑیاں مسمار کردی گئیں، سو دن کا پھندا نیازی صاحب نے خود گلے میں ڈالا۔ لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ آئے دن کریش ہو رہی ہے، شہبازشریف کو گرفتار ہوئے دو ماہ ہوگئے، لیکن نیب کو کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ملا ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ دل پر پتھر رکھ کر اسمبلیوں میں حلف لیا ، بنی گالا کی باری آئے تو غریب کی جھونپڑی چھیننے والوں کو سانپ سونگھ جاتا ہے۔