Monday, May 6, 2024

سو ارب کی منی لانڈرنگ، جعلی اکاونٹس کیس میں جے آئی ٹی کی تحقیقات مکمل

سو ارب کی منی لانڈرنگ، جعلی اکاونٹس کیس میں جے آئی ٹی کی تحقیقات مکمل
January 4, 2019
کراچی (92 نیوز) سو ارب کی منی لانڈرنگ، کرپشن اور جعلی اکاونٹس کیس میں جے آئی ٹی کی تحقیقات مکمل ہو گئیں اور اہم شواہد حاصل کرنے میں بڑی کامیابی ملی۔ رپورٹ 19 دسمبر کو سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی۔ جے آئی ٹی کی تحقیقات کے مطابق اومنی گروپ کو فائدہ پہنچانے کیلئے جیالی سرکار نے قومی خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچایا، ملکی اور غیر ملکی بینک اکاونٹس سمیت مزید ٹرانزیکشن کا بھی سراغ لگا لیا گیا۔ سپریم کورٹ کی ہدایت پر ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل احسان صادق کی سربراہی میں ٹیم نے جانفشانی اور محنت کے بعد اہم شواہد اکھٹے کئے ہیں۔